اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے ہارٹیکلچر کمپلیکس میں ایم آئی ایس 2020 کا اغاز کیا - کشمیر میں مارکیٹ انٹروینشن اسکیم کا آغاز

لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی اور یقین دہانی کرائی کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی غیر رہائشی کو زرعی اراضی منتقل نہیں کی جائے گی۔ تاہم، صنعتی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کے لئے غیر زرعی اراضی کا بہترین استعمال کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ہارٹیکلچر کمپلیکس میں ایم ائی ایس 2020 کا اغاز کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے ہارٹیکلچر کمپلیکس میں ایم ائی ایس 2020 کا اغاز کیا

By

Published : Oct 28, 2020, 6:04 PM IST

Updated : Oct 28, 2020, 6:56 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ہارٹیکلچر کمپلیکس راج باغ میں سیب کی کاشت کے لئے مارکیٹ انٹروینشن اسکیم 2020 کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے اور اس کی بہتری کے لئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہارٹیکلچر سیکٹر میں بہت زیادہ ترقی کی صلاحیت ہے اور جموں و کشمیر حکومت اس شعبے سے وابستہ تمام افراد کی معاشرتی اور معاشی حالت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ہارٹیکلچر کمپلیکس میں ایم آئی ایس 2020 کا اغاز کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی اور یقین دہانی کرائی کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی غیر رہائشی کو زرعی اراضی منتقل نہیں کی جائے گی۔ تاہم، صنعتی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کے لئے غیر زرعی اراضی کا بہترین استعمال کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئی شروع کی گئی ایم آئی ایس کا مقصد خطے میں کاشتکاروں کو کووڈ 19 وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران زیادہ سے زیادہ قیمتوں کی فراہمی کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا 'مارکیٹ انٹروینشن اسکیم سیب کے کاشتکاروں کے لئے ایک بہت بڑی راحت ہے۔ یہ کسی بھی رکاوٹ کے خلاف ایک جامع انشورنس کور فراہم کرے گا اس طرح سیب کے کاشتکاروں کی آمدنی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کو جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ستمبر 2018 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کو جموں و کشمیر کے کاشتکاروں نے بڑے پیمانے پر سراہا تھا اور اسی وجہ سے حکومت نے اس سال تک بھی اس کی توسیع کرنے پر اتفاق کیا۔'

منوج سنہا نے کہ 'اس اسکیم سے 12 لاکھ میگا ٹن سیب کی خریداری کا راستہ نکلے گا جو سیب کے کاشتکاروں کو نہ صرف منافع کو یقینی بنائے گا بلکہ ساتھ ہی اس سے تکمیلی خدمات جیسے پیکیجنگ، نقل و حمل وغیرہ کے ذریعہ دیہی روزگار بھی پیدا کرے گا۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے مرکز کے زیر انتظام خطے میں سیب کی خریداری کے لئے مارکیٹ مداخلت اسکیم کی منظوری پر وزیر اعظم اور مرکزی کابینہ کا اظہار تشکر کیا۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 6:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details