لیفٹیننٹ گورنر نے صوبہ کشمیر سے بارہویں جماعت کی ٹاپر عروسہ پرویز کو ان کی شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ LG Congratulates Aroosa Pervez
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ”عوام کی آواز“ کی گذشتہ روز کی قسط جموں و کشمیر کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو وقف کیا ۔This month’s episode of the ‘Awaam Ki Awaaz’ programme
ماہانہ ریڈیو پروگرام ” عوام کی آواز “ گزشتہ روز جموں و کشمیریوٹی میں آل اِنڈیا ریڈیو کے تمام مقامی، پرائمری چینلوں اور ڈی ڈی کاشر پر نشر ہوا۔The radio programme
اُنہوں نے مزید کہا کہ ”یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے جو آنے والے برسوں میں نوجوانوں کو ترغیب دے گا۔''
لیفٹیننٹ گورنر نے دسویں اور بارہویں بورڈ اِمتحانات پاس کرنے والے طلبہ کو بھی مبارک باد دی اور ان کے کامیاب مستقبل کی تمنا ظاہر کی۔ Lt Governor Congratulated 10th and 12th Class Students
لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ کے بعد کی تعلیمی اِصلاحات پر اویسس این جی او کی شیبا نیرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور صحت اِنتظامیہ کی سب سے بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ Education In The Post-Covid Phase
گزشتہ برس کووِڈ کے بعد کے مرحلے میں تعلیم اور صحت کو ترجیح دینی تھی اور اب کووِڈ مثبت معاملات کی کمی، سکولز کے کھلنے اور ہیپی ینس زونوں کی تشکیل سے، ہم ایک اِنٹرایکٹیو ماحول کی سہولیت فراہم کرنا چاہتے ہیں جو کلاسز کے آن لائن موڈ میں غائب تھا۔This month’s episode of the ‘Awaam Ki Awaaz’ programme
بارہمولہ سے نوید احمد، کولگام سے عمیر حسن اور ظہوراَندرابی ،ریشو گپتا اور محمد اِقبال جموں وکشمیر یوٹی میں نیشنل کیڈٹ کور ( این سی سی ) کی توسیع سے متعلق، کشمیر یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن میں فلسفی کے مضمون کا تعارف، بہتر سہولیات، فروغ اور برانڈنگ اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ اہرہ بل کو جموں وکشمیر کے بہترین سیاحتی مقام کے طورپر ترقی دینا کی تجاویز کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مالی خواندگی کو فروغ دینے، مالیاتی خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے بالترتیب خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور حکام کو شہریوں سے موصول ہونے والی قیمتی اور اَنمول تجاویز پر ضروری اِقدامات کرنے اور انہیں اپنی پالیسیوں میں شامل کرنے کی ہدایات دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سانبہ سے راہل کمار کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ راہل کمار کی تجویز میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور ڈیجیٹل شمولیت کے لئے ایک قابل ماحول بنانے کی خاطر پی پی پی ماڈل کا حوالہ دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت تمام سماجی عدم مساوات کو دُور کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔Awaam Ki Awaaz
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جامع ترقی اور حکومت کے پروگراموں اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔حکومت نے تمام دیہاتوں کو ڈیجیٹل طور پر لٹریٹ بنانے کے وزیر اعظم کے عزم کا پور ا کرنے کے لئے ڈیجیٹل جموں وکشمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آنے والے دِنوں میں اِس مہم کے تحت اِنتظامیہ ڈیجیٹل خدمات اور ڈیجیٹل لٹریٹ کے لئے کام کرے گی۔Monthly Episode Of Awaam Ki Awaaz