جموں و کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر میں واقع راج بھون میں صوبہ کشمیر کے سبھی اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔
اس دوران عوام کو پیش آرہے مسائل و پریشانیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور رمضان و نوراتری کے پیش نظر بھی بات کی گئی۔ منوج سنہا نے سبھی ڈی سیز کو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہفتے میں تین بار عوامی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
'رمضان اور نوراتری کے دوران لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں' ماہ رمضان اور نوراتری کے پیش نطر عوام تک بنیادی سہولیات پہنچانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ لیفٹینینٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کے ماہ رمضان میں سحری اور افطار کے دوران بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کسیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منوج سنہا نے افسران کو ہدایت دی کہ اپنے اپنے ضلع میں کووڈ-19 کی گائڈلائنز پر عمل کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی ویکسینیش کے نظام میں بہتری لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
مانسبل جھیل کا وجود خطرے میں
امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے پیش نظر منوج سنہا نے کہا کہ سبھی اضلاع میں یاتریوں کے لیے بیت الخلا کی سہولیت کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات مہیا کرائی جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'آزادی کا امرت موہتسو' اور بلاک دیوس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے، آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور ڈائیریکٹر انفارمیشن اینڈ پی آر راہل پانڈے بھی موجود رہے۔