جموں وکشمیر حکومت نے ایس پی اور ڈپٹی ایس پی کی سطح پر 550 سے زائد افسران کو باقاعدہ ترقی دی ہے۔ اس اقدام سے جموں وکشمیر پولیس کے گزیٹڈ کیڈر کے کیریئر کی ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مشاہدہ کیا کہ جموں و کشمیر پولیس عسکریت پسندی کا مقابلہ بہادری سے کر رہی ہیں۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس کو طویل عرصے سے سنیارٹی کے تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محکمہ داخلہ نے گذشتہ تین دہائیوں سے جموں و کشمیر پولیس (گزیٹڈ) سروس کو دوچار کرنے والے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بنیادی اصولوں اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔