مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے انجینئرنگ ونگ کے ذریعہ تعمیر کردہ گرلس ہائر سیکنڈری اسکول کا ای کانفرنس کے ذریعے افتتاح کیا۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹر انورادھا گپتا و سرو شکشا ابھیان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون کمار منہاس بھی موجود رہے۔
آپ کو بتا دیں کہ مذکورہ اسکول کے کمرے محکمہ تعلیم کے 'کیپیٹل ایکسپینڈیچر' بجٹ کے تحت تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان کلاسیز کی تعمیر کے لئے منظوری 7 ستمبر 2018 کو ملی تھی اور کمروں کی تعمیر 10 نومبر 2019 کو شروع کی گئی تھی۔ جس کا افتتاح آج عمل میں آیا۔