اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lt Gen Dwivedi reviews security in Kashmir: لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا تین روزہ دورہ

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا تین روزہ دورہ وادی کشمیر بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔ Lt Gen Dwivedi reviews security in Kashmir

Courtesy: twitter
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کشمیر میں سیکورٹی کا جائزہ لیا

By

Published : Feb 17, 2022, 10:37 AM IST

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا تین روزہ دورہ وادی کشمیر بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔Dwivedi Reviewed the Security Situation

شمالی کمان کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد یہ دیویدی کا پہلا دورہ کشمیر تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔Lt Gen Dwivedi reviews security in Kashmir

ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں موصوف کمانڈر کے دورہ کشمیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موصوف فوجی کمانڈر کو چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے وادی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں مخالفین کے چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔The Army Commander was briefed by Lt Gen DP Pandey

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی پیر کے روز اپنے پہلے دورہ کشمیر پر یہاں پہنچے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران چنار کور کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم در اندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔ The Army Commander Complimented Chinar Corps

موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔ Lt Gen Dwivedi On Loc انہوں نے کہا کہ موصوف کمانڈر نے وادی میں چنار کور کی طرف سے چلائے جانے والے ملی ٹنسی مخالف آپریشنز کی بھی تعریفیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : Let.Gen.DP Pandey Visit Pulwama: لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے کا دورہ پلوامہ

ان کا بیان میں کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے تین سال قبل پلوامہ حملے میں جان بحق ہونے والے چالیس سی آر پی ایف اہلکاروں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔Remembers Pulwama martyrs, interacts with civil society members بیان کے مطابق موصوف فوجی کمانڈر نے سول سوسائٹی ممبروں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کشمیر میں قیام امن کے لئے اٹھائے جا رہے اقدام کی بھی سراہنا کی۔ Northern Army Commander, Lt Gen Upendra Dwivedi

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details