مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر میں 15ویں کور کمانڈر جنرل ڈی پی پانڈے نے ایک پروگرام میں نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں لوگوں کے فلاح و بہبود کا کام کررہی ہے۔ عوام کو فوج پر پورا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک چھوٹا سا طبقہ اپنے فائدے کے لیے یوتھ کا مستقبل کوتباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کو بھارتی فوج کھبی کامیاب نہیں ہونے دےگی۔ عوام کو ایسے لوگوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد دھیرے دھیرے کم ہو رہی ہے۔