اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کھلی چھوٹ نہیں ہے' - relaxation does not mean everything is normal

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ 'سری نگر میں 96 کنٹینمنٹ زون ہیں جن میں ایک طرح کا لاک ڈاؤن ہی نافذ رہے گا۔'

لاک ڈاؤن میں نرمی
لاک ڈاؤن میں نرمی

By

Published : Jun 1, 2021, 2:22 PM IST

ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے لوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کھلی چھوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سری نگر میں 96 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا جہاں مکمل لاک ڈاؤن ہی نافذ رہے گا۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا: 'سری نگر میں 96 کنٹینمنٹ زون ہیں جن میں ایک طرح کا لاک ڈاؤن ہی نافذ رہے گا۔'

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کھلی چھوٹ نہیں ہے بلکہ لوگوں کو کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔

اعجاز اسد نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران اگر ذرا سی بھی غلطی کی گئی تو اس کا خمیازہ پورے معاشرے کو بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر آرینج زون ہے اگر پروٹوکال کی خلاف ورزی کی گئی تو ریڈ زون میں جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں ایک ماہ کے بعد پیر کے روز کورونا کرفیو میں نرمی کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details