عالمی وبا کوروناوائرس کی قہر جاری ہے۔ وادی کشمیر میں کورونا پازٹیوں مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ جس کو مدنظر رکھ کر اب انتظامیہ نے اپنے ایک اہم فیصلے کے تحت کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے شہر سرینگر میں 13 جولائی یعنی پیر سے لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی جانکاری ضلع سرینگر کے ترقیاتی کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔
سرینگر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ - جموں و کشمیر
اس ہنگامی فیصلہ کے ساتھ ہی تمام محکمہ جات کو چوکنا رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ جبکہ تمام ملازمین ڈیٹی پر حاضر رہنے کو کہا گیا ہے۔
ان مذکورہ علاقوں کی طرف آنے اور جانے کے لیے کسی بھی عام شخص یا کسی بھی ملازم کو بغیر پاس کے اجازت نہیں دی جائے گئی۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قانون کے تحت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ وہیں ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس ہنگامی فیصلہ کے ساتھ ہی تمام محکمہ جات کو چوکنا رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ جبکہ تمام ملازمین ڈیٹی پر حاضر رہنے کو کہا گیا ہے۔
ادھر تمام بی ایم اوز اور زیڈ ایم اوز کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مزکورہ ریڈزون علاقوں کے لیے طبی عملے کی ٹیموں کو تعینات رکھیں۔