اردو

urdu

Lockdown Effect: لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ پریشان

By

Published : May 28, 2021, 7:17 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اگرچہ گذشتہ دنوں مزدوروں و نچلے طبقہ کے افراد کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا تھا لیکن ان مزدوروں کے لیے یہ محض کھوکھلا دعویٰ ثابت ہوا-

لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ پریشان
لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ پریشان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن سے جموں و کشمیر کی سبزی و میوہ منڈیوں میں کام کر رہے مزدوروں کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا ہے-

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اگرچہ گذشتہ دنوں مزدوروں و نچلے طبقہ کے افراد کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا تھا لیکن ان مزدوروں کے لیے یہ محض کھوکھلا دعویٰ ثابت ہوا-

لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ پریشان
کشمیر کی سب سے بڑی سبزی و میوہ منڈی جو سرینگر کے مضافات پارمپورہ میں واقع ہے میں روزانہ ہزاروں مزدور خون پسینا ایک کرکے روزگار کماتے ہیں لیکن دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران منڈی محدود اور کم وقت کے لیے کھلی رہتی ہے جس سے ان مزدوروں کی کمائی میں کافی کمی ہوئی ہے، جس سے یہ پریشان ہیں-
یہ مزدور مال برداد گاڑیوں میں سامان اتارنے اور بھرنے کا کام کرے رہے ہیں- چونکہ لاک ڈاؤن سے بازار بند ہے لہٰذا تاجر بھی محدود مال لا رہے ہیں جس سے ان مزدوروں کا کام متاثر ہورہا ہے-
وادی میں سنہ 2019 کے اگست سے بندشیں عائد کی گئی تھی جس کے بعد لگاتار کورونا کرفیو نافذ ہے- مسلسل بندشوں سے یہاں کی تجارت و دیگر شعبوں کو کافی خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details