ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر جو کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سرینگر کے چیئرمین بھی ہیں، نے منگل کو کہا کہ انہیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے دکانوں اور کاروباری اداروں کو مرحلہ وار بنیاد پر کھولنے سے متعلق ایک یاداشت موصول ہوئی ہے تاہم میمورنڈم پر کوئی حمتی فیصلہ موجودہ صورتحال کو ملحوظ رکھکر اور تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد ہی لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مثبت معاملات اور مہلک بیماری سے اموات کو دیکھتے ہوئے فی الحال رواں ماہ کی 31 مئی تاریخ تک کورونا لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے یا اس میں نرمی برتنے سے متعلق اسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی تمام پہلوں پر باریک بینی سے غور خوص کر کے کوئی حتمی فیصلہ لینے کی مجاز ہے۔