سرینگر: لنگایاس ودیہ پیٹھ یونیورسٹی جو ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں واقع ہے، انتظامیہ نے سرینگر میں کشمیری طلباء کے لئے مفت داخلہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے سرینگر میں ایک تقریب منعقد کی، اس دوران انہوں نے کشمیری طلباء کے لئے لنگایاس یونیورسٹی کا اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ وہیں اس اسکالرسپ کو پانے کے لیے طلباء کو ٹیسٹ دینا ضروری قرار دیا گیا۔ Lingayas University Announces Scholarships ان کا کہنا ہے کہ جو طلباء یہ امتحان پاس کریں گے ان کے لیے یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کی تکمیل تک مفت داخلہ دیا جائے گا۔
Lingayas University Announces Scholarships: کشمیری طلباء کے لئے لِنگایاس یونیورسٹی کا اسکالرشپ کا اعلان - انتظامیہ نے سرینگر میں ایک تقریب منعقد کی
لِنگایاس یونیورسٹی انتظامیہ نے سرینگر میں ایک تقریب منعقد کی، اس دوران انہوں نے کشمیری طلباء کے لئے لِنگایاس یونیورسٹی کا اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ وہیں اس اسکالرسپ کو پانے کے لیے طلباء کو ٹیسٹ دینا ضروری قرار دیا گیا۔ Lingayas University Announces Scholarships
کشمیری طلباء کے لئے لنگایاس یونیورسٹی کا اسکالرشپ کا اعلان
یونیورسٹی کے چانسلر پچیسور گاڈے نے اس پروگرام کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے چار کروڑ روپیے کی اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس میں کشمیری طلباء کے لیے ڈیڑھ کروڑ اسکالرشپ شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلباء کو امتحان پاس کرکے اس اسکالر شپ کا فائدہ ملے گا اور یونیورسٹی میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔