گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں امر ناتھ گپھا کے علاقہ میں تازہ ہلکی برفباری ہوئی، جب کہ میدانی علاقوں میں ہفتہ کو بارش ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ Light Snowfall At Amarnath Cave۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادیٔ کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان ہے جس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ "ہفتہ کی صبح امرناتھ گپھا کے علاقہ سمیت پنجترنی میں تازہ برف باری ہوئی۔ 21 جون تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ امرناتھ غار میں 1 سے 2 انچ برف جمع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 43 دن طویل امرناتھ یاترا 30 جون کو دو راستوں سے شروع ہونے والی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں روایتی 48 کلومیٹر نونوان اور وسطی کشمیر کے گاندربل میں 14 کلومیٹر چھوٹا بالتال سے یاترا شروع ہو گی۔