سرینگر: خشک موسم مگر جزوی طور ابر آلود مطلع کے بیچ محکمۂ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ Weather Update In kashmir
انہوں نے کہا کہ بعد میں 19 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 20 سے22 مئی تک ایک بار پھر بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج کی گئی۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Today's weather in Srinagar