مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گرو پرو کے موقع پر چاند نگر گردوارہ میں حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے کہا کہ' اگر گرو گوبند سنگھ جی کی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے تو ان کی تعلیمات لوگوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ' گرو گوبند جی نے نیکی اور بھائی چارہ کی راہ پر چل کر لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ' گروجی نے سماجی انصاف اور برابری کو فروغ دینے میں اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور تمام طبقوں میں امن و محبت قائم کرنے کا کام کیا'۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ' اس پرو کی بدولت سماج میں بھائی چارہ اور محبت کے رشتے مضبوط ہوں گے اور اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا'۔