سرینگر: جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے آج ناگ پنچمی کے دن سرینگر کے دشنمی آکھرہ مندر میں پوچا پاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ناگ پنچمی کے دن چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) کی پوجا ہوتی ہے اور اسی دن سے مہاراج مہنت دیپندرا گری چھڑی مبارک کو پوجا کے لیے امرناتھ گُپھا لے جائیں گے۔Manoj Sinha on Amarnath Yatra
منوج سنہا نے کہا اس بار ملک بھر سے آئے تقربیاً تین لاکھ عقیدتمندوں نے امرناتھ گُپھا کے درشن کیے۔ گرمی کے سبب بابا برفی کا ویسا روپ اس وقت مجود نہیں ہے۔منوج سنہا نے عقیدتمندوں سے گزارش کی کہ جن کو بابا کے درشن کے لیے جانا ہے وہ 5 آگست سے قبل درشن کرلیں کیونکہ محمکہ موسمیات نے پہلے ہی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق 2 اگست کو پوتر ناگ پنچمی کے موقع پر دشنمی آکھرہ سری نگر میں چھڑی پوجن کے بعد مہینت گری چھڑی مبارک کو امر ناتھ گھپا لے جائیں گے جہاں وہ 12 اگست کو شرون پورنما کے موقع پر پوجا کریں گے۔