اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panchayat Elections in JK پنچایتی انتخابات کا انعقاد ایل جی کی ذمہ داری، مرکزی سرکار کی کوئی مداخلت نہیں، وزیر مملکت پنچایتی راج - panchayat elections in jk

جموں و کشمیر میں منتخب پنچایتی و بلدیاتی نمائندوں کی پانچ سالہ مدت دسمبر میں اختتام ہورہی ہے اور پنچایتی راج ایکٹ کے تحت یہ انتخابات اکتوبر میں منعقد کیے جانے ہیں۔

LG to decide about panchayat elections in jk, union Minister
پنچایتی انتخابات کا انعقاد ایل جی کی ذمہ داری، مرکزی سرکار کی کوئی مداخلت نہیں، مرکزی وزیر

By

Published : Aug 21, 2023, 6:23 PM IST

پنچایتی انتخابات کا انعقاد ایل جی کی ذمہ داری، مرکزی سرکار کی کوئی مداخلت نہیں، وزیر مملکت پنچایتی راج

سرینگر:مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات منعقد کرانا لیفٹیننٹ گورنر کی ذمہ داری ہے اور ان کے انعقاد میں مرکزی سرکار کی کوئی مداخلت نہیں ہوتی ہے۔ سرینگر میں تین روزہ پنچایت اور گوڈ گورننس پروگرام کے حاشئے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ پنچایت انتخابات جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزکری سرکار ان انتخابات کے انعقاد میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔


غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں منتخب پنچایتی و بلدیاتی نمائندوں کی پانچ سالہ مدت دسمبر میں اختتام ہورہی ہے اور پنچایتی راج ایکٹ کے تحت یہ انتخابات اکتوبر میں منعقد کیے جانے ہے۔

جموں کشمیر کے سٹیٹ الیکشن کمیشنر برج راج شرما نے گزشتہ ماہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پنچایتی انتخابات مقررہ وقت پر منعقد کیے جائے گے۔ تاہم کچھ پنچایتی نمائندوں کا مطالبہ ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات پنچایتی انتخابات کے ساتھ یکجہ منعقد کیے جائے۔ اگرچہ ڈی ڈی سی کی پانچ سالہ مدت سنہ 2025 میں ختم ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:LG Sinha on JK Issues غریبوں کو زمین فراہم کرنے پر لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، منوج سنہا

موصوف وزیر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں پنچایتی نظام کو بہتر بنانے اور پنچایتی ممبران کے ساتھ انتظامیہ مستحکم طور ساتھ دینے پر وہ یہاں متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ لیں گے۔
پنچایتی نظام اور گوڈ گورننس کے متعلق تین روزہ پروگرام پر انہوں نے کہا کہ یہ قومی سطح کا پروگرام ہے جس میں ملک کے دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے پنچایتی ممبران جموں کشمیر کے پنچایتی ممبران کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں تاکہ یہ نمائندے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرے اور بہتر نظام کے متعلق جانکاری دستیاب کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details