اردو

urdu

LG Sinha on Children Rehabilitation Policy: ’بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا‘

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 6:12 PM IST

چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی مضبوطی کے حوالہ سے کشمیر کنونشن سنٹر سرینگر میں منعقدہ تقریب میں ایل جی منوج سنہا سمیت کئی عہدیداروں نے شرکت کی۔

چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی مضبوطی کے حوالہ سے کشمیر کنونشن سنٹر سرینگر میں تقریب
چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی مضبوطی کے حوالہ سے کشمیر کنونشن سنٹر سرینگر میں تقریب

چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی مضبوطی کے حوالہ سے کشمیر کنونشن سنٹر سرینگر میں تقریب

سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ ’’تنازعات کے منافع خور‘‘ بچوں کی برین واشنگ کرتے تھے اور ان کے ہاتھوں میں بندوق اور پتھر تھما دیا کرتے تھے تاہم جموں کشمیر انتظامیہ ان منافع خوروں کے خلاف سخت اقدام اٹھا رہی ہے اور ایسی کسی بھی فرد یا گروپ کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ ڈل جھیل کے کنارے پر واقع کشمیر کنونشن سنٹر، سرینگر، میں چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی مضبوطی، پی آر آئیز، یو ایل بی، پولیس، ایس آئی آر ڈی اور جموں و کشمیر کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کے لیے منعقدہ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا: ’’ہم نے تمام تنازعات کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منافع خوروں اور ان میں سے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔‘‘

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ’’انتظامیہ، جموں و کشمیر کے بچوں کو (بندوق اور پتھر کے بجائے) لیپ ٹاپ فراہم کرنے اور ان کا مستقبل سنوارنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگست 2019 کے بعد تمام قوانین - جو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے جموں و کشمیر پر لاگو نہیں تھے - کا اطلاق کیا گیا جس کے نتیجے میں جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کو دوبارہ تشکیل دیا گیا۔ بچوں کے لیے بحالی کی پالیسی بھی مرتب کی گئی۔‘‘ ایل جی سنہا نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’ادارہ جاتی نگہداشت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، بچے کو گھر جیسا احساس ہونا چاہیے۔ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی ’بچہ جموں و کشمیر کی سڑکوں پر بھیک مانگتے یا کام کرتے ہوئے نظر‘ نہ آئے۔‘‘

مزید پڑھیں:Manoj Sinha on Corruption in JK: بدعنوانی پر قائم نظام کو منہدم کیا گیا، جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر

ایل جی سنہا نے مزید کہا: ’’بچے منشیات کے عادی ہو رہے ہیں اور یو ٹی انتظامیہ نے منشیات کے خلاف جنگ اور جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اکیلے انتظامیہ ایسا نہیں کر سکتی۔ ہمیں یوتھ کلبز، بزرگوں، سیول سوسائٹی اور دیگر تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘ دریں اثناء اس تقریب کے آغاز میں گزشتہ روز ہلاک ہوئے فوجی افسران اور پولیس افسر کی روح کی شانتی کے لیے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details