اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے بابر قادری کے اہل خانہ سے ملاقات کی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ہلاک شدہ وکیل بابر قادری کی سرینگر رہائش گاہ پر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بابر قادری کے اہل خانہ سے ملاقات کی
لیفٹیننٹ گورنر نے بابر قادری کے اہل خانہ سے ملاقات کی

By

Published : Oct 1, 2020, 5:37 PM IST

انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج بابر قادری کے والد محمد یاسین قادری اور ان کے بھائی ظفر قادری سے سرینگر کے حول علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے بابر قادری کے اہل خانہ سے ملاقات کی
انہوں نے کہا کہ 'ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوگوار کنبے کو انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایل جی کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسین مغل بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کشمیری صحافی کی موت



وہیں دوسری جانب بابر قادری کے والد نے دعوی کیا ہے کہ انہیں پولیس کی جانچ پر کوئی اعتبار نہیں۔ وہ ان کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر سکتے تھے تاہم ایسا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو وادی کے نامور وکیل بابر قادری کو نامعلوم بندوق برداروں نے ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details