سرینگر (جموں کشمیر) :’’مہا تما گاندھی نے چرخے کو برطانوی حکومت کے خلاف ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ چرخہ سودیشی تحریک، خود انحصاری اور معاشی آزادی کی ایک علامت ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر باپو کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کیا۔
سنہا کا کہنا تھا کہ ’’باپو کے نظریات پر عمل کرکے جموں وکشمیر میں سال 2021 -2022 میں 21 ہزار 6 سو 40 مینو فکچرنگ اور سروس ہونٹس قائم کئے گئے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز ’’ایکس‘‘ پر اپنے سلسلہ وار پوسٹس میں کیا۔ سنہا نے کہا: ’’سیول سیکریٹریٹ سرینگر میں پوجیہ مہاتما گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور چرخے کو نصب کیا۔‘‘
منوج سنہا نے پوسٹ میں مزید کہا: ’’باپو نے چرخے کو برطانوی حکومت کے خلاف ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، یہ (چرخہ) سودیشی تحریک، خود انحصاری اور معاشی آزادی کی ایک علامت ہے۔‘‘ منوج سنہا نے کہا کہ باپو کے نظریات پر عمل کرکے جموں وکشمیر نے سال 2021- 2022 میں کے وی آئی سی کی مدد سے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 6 سو 40 مینو فیکچرنگ اور سروس ہونٹ قائم کئے تھے۔