اردو

urdu

ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga Campaign: منوج سنہا نے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا

بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر اہتمام 'ہر گھر ترنگا' مہم آج سے شروع ہوئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو اپنے اپنے گھر پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ Har Ghar Tiranga Campaign Started in India

lg-starts-har-ghar-tiranga-campaign
منوج سنہا نے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا

By

Published : Aug 13, 2022, 4:59 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یوٹی میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغار کیا ہے۔ اس سلسلے میں منوج سنہا نے راج بھون سرینگر کے عملہ میں قومی پرچم تقسیم کیے۔ LG starts Har Ghar Tiranga campaign

منوج سنہا نے یوم آزادی کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم گذشتہ 75 برسوں سے ملک کے شہریوں کی امیدوں اور خوابوں کی علامت ہے اور ایک شاندار مستقبل کی طرف ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے اور آزادی کا امرت مہوتسو پورے جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔

منوج سنہا نے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا

مزید پڑھیں:

بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام 'ہر گھر ترنگا' مہم آج شروع ہوئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو اپنے اپنے گھر پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت شروع کی گئی۔ یہ مہم 15 اگست تک جاری رہے گی۔ Amit Shah Hoisted Tricolor at Home

ABOUT THE AUTHOR

...view details