اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Inspects Zewan Colony منوج سنہا نے پی ایم پکیج کے تحت تعمیر فلیٹس کا جائزہ لیا - منوج سنہا نے سرینگر میں جائزہ لیا

ایل جی منوج سنہا نے آج سرینگر کے مضافات زیون میں پی ایم پکیج ملازمین کے لیے تعمیر کی جارہی رہائشی فلیٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منوج سنہا کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ شیلندر کمار، اے ڈی جی پی پولس کشمیر زون وجے کمار، صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری شامل تھے۔

منوج سنہا نے پی ایم پکیج کے تحت تعمیر فلیٹس کا جائزہ لیا
منوج سنہا نے پی ایم پکیج کے تحت تعمیر فلیٹس کا جائزہ لیا

By

Published : May 14, 2023, 8:51 PM IST

جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر کے مضافات زیون میں پی ایم پکیج ملازمین کے لیے تعمیر کی جارہی رہائشی فلیٹس کا جائزہ لیا۔ ایل جی منوج سنہا نے متعلقہ افسران کو ان فلیٹس پر مقررہ وقت میں تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔ منوج سنہا کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ شیلندر کمار، اے ڈی جی پی پولس کشمیر زون وجے کمار، صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری شامل تھے۔

قابل غور ہے کہ زیون میں پی ایم پیکیج کشمیری پنڈت ملازمین کی رہائش کے لئے 36 بلاکس تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں 936 فلیٹس ہوں گے۔ ان رہائشی فلیٹس کی سنگ بنیاد منوج سنہا نے دو ماہ قبل رکھا تھا۔ منوج سنہا نے اپریل میں ضلع بانڈی پورہ، بارہمولہ، شوپیان اور گاندربل میں پی ایم پکیج ملازمین کے لئے 576 رہائشی فلیٹس کا افتتاح کیا تھا۔

واضح رہے کہ سرکار نے کشمیری پی ایم پکیج پنڈت ملازمین کے لئے وادی کے دس اضلاع میں مختلف مقامات پر رہائشی کالونیاں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دس اضلاع میں چھ ہزار رہائشی فلیٹس تعمیر کی جارہی ہے جن میں چھ ہزار پی ایم پکیج ملازمین کے لئے رہنے کی گنجائش ہوگی۔ فی الوقت کشمیر میں بڈگام میں شیخ پورہ، کلگام میں وسو، کپواڑہ میں نتنوسہ، پلوامہ میں ہال میں پی ایم پکیج ملازمین کے لئے رہائشی فلیٹس بنائی گئی ہیں جہاں یہ گزشتہ کئی برسوں سے مقیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Search Operation in Srinagar حیدرپورہ سرینگر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن
یاد رہے کہ سنہ 2020 سے پی ایم پیکیج ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے خوف سے پی ایم پکیج ملازمین وادی سے جموں منتقل ہوئے تھے اور جموں میں مستقل منتقلی پر احتجاج کیا تھا، لیکن سرکار نے ان کی ایک بھی نہیں سنی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details