جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط پر کانگریس رہنما راہل گاندھی پر تنقید کی ہے۔ اس خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایل جی سنہا نے کشمیری پنڈتوں کے لئے 'بھکاری' جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ وہ ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کہتے تو یہ ریکارڈ پر ہوتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں میں قائم کشمیری مائیگرنٹ کالونی جگتی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ راہل گاندھی نے وزیراعظم کو پنڈتوں کے بارے میں لکھے گئے خط میں ان سے 'بھکاری' لفظ کو منسوب کیا ہے جو حقیقت نہیں ہے۔
Manoj Sinha Slams Rahul Gandhi منوج سنہا کا کشمیری پنڈتوں سے متعلق راہل گاندھی کے خط پر جوابی حملہ
منوج سنہا نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے خط میں الزام لگایا ہے کہ میں نے کشمیری پنڈتوں کے لیے 'بھکاری' لفظ کا استعمال کیا جو کہ جھوٹی بات ہے۔'
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راہل گاندھی کے اس الزام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، "مجھے اس پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہیے۔ کچھ لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں۔ اگر میں ایسا کوئی تبصرہ کرتا تو یہ ریکارڈ پر ہوتا۔ میں یہ ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ میں کسی کو 'بھکاری' نہیں کہہ سکتا۔ وہیں ضلع ڈوڈہ میں زمین کھسکنے اور مکانوں میں دراڈ پڑنے پر انہوں نے کہا کہ حالات اتراکھنڈ ریاست کے جوشی مٹھ کی طرح نہیں ہیں اور افسران صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi writes to PM Modi کشمیری پنڈتوں کے مسئلہ پر راہل نے مودی کو خط لکھا