سرینگر: سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (SKICC Srinagar) میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے جموں و کشمیر سے متعلق غلط گمان رکھنے والے افراد کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے، LG at SKICC Srinagar انہیں یہاں کی مثبت تبدیلی راس نہیں آ رہی کیونکہ انہوں نے آنکھوں پر (منفی) چشمے پہن کر رکھے ہیں جس سے انہیں کوئی بھی مثبت پہلو نظر نہیں آ رہا ہے۔‘‘ LG Manoj Sinha on Har ghar Tiranga Campaign منوج سنہا نے مزید کہا کہ ’’وہ یہ نہیں دیکھ پا رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ تبدیلی یہ ہے کہ آج پلوامہ میں 10000 اور ترال میں 8000 جھنڈے مقامی نوجوان لہرا رہے ہیں۔ کچھ کہہ رہے ہیں کہ انہیں مجبور کیا جا رہا ہے، کس نے مجبور کیا ہے؟ ترنگا لہرانے کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جا رہا کیونکہ ترنگا کسی ایک شخص کا نہیں ہے، یہ پورے بھارت کی شان ہے۔ جو لوگ اس مٹی سے محبت نہیں کرتے، وطن سے محبت نہیں رکھتے انہیں جینے کا کوئی حق نہیں، ان کی زندگی بیکار ہے۔‘‘ LG Sinha on Patriotism
ہر گھر گرنگا مہم کے حوالے سے سنہا نے کہا کہ ’’یہ مہم دنیا کی سب سے بڑی مہم بن گئی ہے۔ میں آپ سب سے اس مہم میں حصہ لینے کی درخواست کرتا ہوں۔‘‘ عسکریت پسندی کے حوالے میں بات کرتے ہوئے سنہا نے کہا، ’’بے گناہوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جانا چاہیے، گذشتہ تین برسوں میں سیکورٹی فورسز کی گولیوں سے ایک بھی عام شہری نہیں مارا گیا۔ پہلے بند ہی رہتا تھا، ہڑتال ایک عام بات تھی، پتھراؤ عام تھا تاہم آج صورتحال بالکل برعکس ہے، یہاں کے نوجوان اسمارٹ فون اٹھائے ہوئے ہیں۔ پھر بھی کچھ لوگ اس تبدیلی کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔‘‘LG Sinha on Militancy
پاکستان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’’کچھ لوگ ہیں جو یہاں تعمیر و ترقی اور سیاحت کا فروغ نہیں چاہتے، وہ پڑوسی ملک کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں۔ یہ سب بند ہونا چاہیے اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک برس میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ LG Sinha Lashes out at Pakistan سیکورٹی فورسز اپنا کام کر رہی ہیں اور میں مقامی لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘