سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جنوبی کشمیر شوپیاں ضلع میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کو بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’شوپیاں میں دہشت گردوں کا پورن کرشن بھٹ پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ سوگوار خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ شدت پسندوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔‘‘Manoj Sinha on Kashmir Pandit Killing
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چودھری گنڈ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ پر گولیاں برسا کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ بھٹ کو فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گیا۔ Militants fired upon Kashmiri Pandit
کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر سمیت جموں میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ وہیں سیاسی اور سماجی تنظیموں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے عسکری کارروائی کی مذمت کی ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کشمیری پنڈتوں نے سرینگر بڈگام روڈ پر احتجاج کیا وہیں جموں کے کنال روڑ اور جیول چوک میں کشمیری مہاجر پنڈتوں نے احتجاج کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ Protest Against Kashmiri Pandit’s Killing