اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Manoj Sinha On Rahul Bhat Killing: "مقتول راہل بٹ کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا"

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مقتول راہل بٹ کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں جموں و کشمیر انتطامیہ سوگواروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ LG Manoj Sinha On Rahul Bhat Killing

lg-manoj-sinha-meets-relatives-of-slain-rahul-bhat
مقتول راہل بٹ کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا"

By

Published : May 13, 2022, 4:17 PM IST

سرینگر:چاڈورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈت ملازم کی جموں میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ صوبائی کمشنر جموں، اے ڈی جی پی اور ڈپٹی کمشنر نے آخری رسوم میں شرکت کی۔

وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کو ان کے گھناؤنے فعل کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

مقتول راہل بٹ کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا
سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "(آج) راہل بٹ کے لواحقین سے ملاقات کی اور اہل خانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ دکھ کی اس گھڑی میں انتظامیہ راہل کے خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔" اُنہوں نے مزید کہا کہ "عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کو ان کے گھناؤنے فعل کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔"

گزشتہ روز سنہا نے عسکریت پسندو کی جانب سے بٹ کی ہلاکت کی مذمت بھی کی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ "میں بڈگام میں عسکریت پسندو کے ہاتھوں راہل بٹ کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس گھناؤنے عسکری حملے کے لیے ذمہ دار افراد کو بخشا نہیں جائے گے۔ جموں و کشمیر حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔"

گذشتہ روز سنہا نے عسکریت پسندوں کی جانب سے بٹ کی ہلاکت کی مذمت بھی کی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ "میں بڈگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں راہل بٹ کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس گھناؤنے عسکری حملے کے لیے ذمہ دار افراد کو بخشا نہیں جائے گے۔ جموں و کشمیر حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔"

مزید پڑھیں:



ہم آپ کو بتادیں کہ گزشتہ روز ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس میں کشمیری پنڈت راہل بٹ کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ اس ہلاکت پر سیاصی رہنماؤن نے سخت مزمت کی اور ملوثین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details