اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Meets President Droupadi Murmu: منوج سنہا کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات - صدر جمہویہ دروپدی مرمو تازہ خبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں بھارت کی 15ویں صدر دُروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئی صڈر کو مبارکباد دی اور جموں و کشمیر کے کئی مسائل پر بات کی۔ LG Meets President Droupadi Murmu

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 8, 2022, 5:58 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں بھارت کی 15ویں صدر دُروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں مبارکباد دی اور جموں و کشمیر کے کئی مسائل پر بات کی۔ LG Meets President Droupadi Murmu

واضح رہے کہ دروپدی مرمو نے 25 جولائی کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ملک کی 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر سابق صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سینئر لیڈر اور مشہور شخصیات موجود تھیں۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے انہیں حلف دلایا۔ ان کی حلف بردارای کے دوران 21 توپوں نے سلامی دی گئی۔

دروپدی مرمو 20 جون 1958 کو اڈیشہ کے میور بھنج ضلع کے بیداپوسی گاؤں میں ایک سنتھال خاندان میں پیدا ہوئیں۔ علک کے سب سے بڑے قبائلی گروپ 'سنتھال' سے تعلق رکھنے والی دروپدی مُرمو نے اپنے کام سے عوام میں پہچان بنائی اور سال 2000 میں اُڑیسہ کی رائرنگ پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ انہوں نے 2000-04 کے دوران وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی کابینہ میں پہلے کامرس اینڈ ٹرانسپورٹ اور بعد میں ماہی پروری اور حیوانات کے محکمے کا چارج بھی سنبھالا۔ وہ 2006 میں اُڑیسہ بی جے پی کی درج فہرست قبائل یونٹ کی صدر بنیں۔

مزید پڑھیں:

سال 2009 میں وہ ایک بار پھر رائرنگ پور سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ انہیں اچانک اس وقت صدمہ ہوا جب ان کا بڑا بیٹا 2009 میں پُراسرار حالات میں انتقال کر گیا۔ چند سال بعد ان کا دوسرا بیٹا اور شوہر بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے اس کے بعد کئی بار کہا کہ ان کی زندگی میں اب کچھ نہیں بچا۔ وقت کا پہیہ گھوما اور دروپدی مُرمو 2015 میں ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ کی گورنر بنائی گئیں۔ انہوں نے یہ ذمہ داری جولائی 2021 تک نبھائی۔ این ڈی اے نے کئی ناموں پر غور و خوض کے بعد دروپدی مُرمو کو گزشتہ ماہ اپنا صدارتی امیدوار بنایا تھا اور وہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو شکست دے کر ملک کی پہلی شہری بن گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details