اردو

urdu

By

Published : Jun 6, 2021, 8:20 PM IST

ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا سے متعلق ایل جی کی مرکزی داخلہ سے ملاقات

جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز نئی دلی میں داخلہ سیکرٹری اجےکمار بھلا سے امرناتھ یاترا اور جموں و کشمیر کی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امرناتھ یاترا سے متعلق ایل جی کی مرکزی داخلہ سے  ملاقات
امرناتھ یاترا سے متعلق ایل جی کی مرکزی داخلہ سے ملاقات

امرناتھ یاترا کا آغاز رواں ماہ کی 28 تاریخ سے ہونا ہے جبکہ یاترا 56روز تک جاری رہنے کے بعد امسال 22اگست کو اختتام ہوگا۔ لیکن کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ابھی حکومت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے آیا امرناتھ یاترا طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوگی یا یاترا کے شڈول میں کوئی تبدیلی عمل میں لائی جائے گی۔

جموں و کشمیر میں رواں برس اپریل کے مہینے میں کرونا وائرس کے کیسز میں حیرت انگیز اضافے کے پیش نظر شرائن بورڈ کی جانب سے 22 اپریل کو یاتریوں کا رجسٹریشن معطل کیا گیا ہے جو کہ یکم اپریل سے شروع کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایل جی منوج سنہا اور مرکزی داخلہ سیکرٹری کے مابین یاترا منعقد کیے جانے سے متعلق اگر کچھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ تاہم امرناتھ یاترا منعقد کرنے کے حتمی فیصلہ سے قبل لیفٹیننٹ گورنر پیر کو بھی مرکزی سرکار کے مختلف عہدیداروں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

خیال رہے اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کئے جانے سے قبل 15 روز پہلے ہی یاترا کو معطل کیا گیا تھا۔

فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے بھی جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران یاترا سے متعلق کہا کہ فوج امرناتھ یاتریوں کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ تاہم یاترا کو منعقد کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو ہی لینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details