اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Flags off Shikara Boats عرس حضرت سید قمرالدین بخاریؒ کے موقع پر منوج سنہا نے جھنڈی دکھارک شکارا ریلی کا افتتاح کیا - ایل جی نے شکارا کشتیوں کو جھنڈی دکھائی

سرینگر میں جمعرات کو سید قمر الدین بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر شہر کے زیرو برجِ سے گاندربل تک شکارا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کو ایل جی منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔LG Flags off Shikara Boats

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 8, 2022, 12:47 PM IST

Updated : Sep 8, 2022, 7:29 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں جمعرات کو سید قمر الدین بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر شہر کے زیرو برجِ سے گاندربل تک شکار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کو جموں و کشمیر کے لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ LG Flags off Shikara Boats

ایل جی نے سری نگر سے گاندربل تک شکارا کشتیوں کو جھنڈی دکھائی

اگرچہ ایونٹ کے دوران منوج سنہا نے صحافیوں سے بات نہیں کی، تاہم بعد میں ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'سید قمر الدین بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی یاد میں زیرو برج سے گاندربل تک عقیدت مندوں، فنکاروں کو لے کر کشتیوں اور شکاریوں کا پرچم بردار بیڑا ہے۔' اُن کا کہنا تھا کہ 'یہ سرینگر سے گاندربل تک آبی نقل و حمل کی بحالی کا بھی نشان ہے۔'

وہیں اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورازم جی این اتو نے کہا کہ تقریباً 33 برس کے بعد آبائی ٹرانسپورٹ کے ذریعے گاندربل میں عرس میں شرکت کرنے کے لیے شکارا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مجھے اُمید ہے ٹورازم کو اس سے فروغ ملے گا۔' وہیں وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ 'اس سے خطے میں مذہبی ٹورازم کو فروغ ملے گا۔ یہ خوش آئند کدم ہے اور اگر لوگ اس پر مستقل رہیں گے تو جو جنت کا نظارہ ہماری آنکھوں میں تھا وہ حقیقت میں ہوگا۔'

Last Updated : Sep 8, 2022, 7:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details