اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pay Tribute To Mulayam Singh Yadav ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر وادی کے سرکردہ افراد کا اظہار افسوس - Pay Tribute To Mulayam Singh Yadav

سماج وادی پارٹی کے سربراہ و اترپریش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر صدر جمہوریہ و وزیر اعظم مودی سمیت متعدد رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا۔ Pay Tribute To Mulayam Singh Yadav

lg manoj sinha And Others Pay Tribute To Mulayam Singh Yadav
ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر وادی کے سرکردہ افراد کا اظہار افسوس

By

Published : Oct 10, 2022, 12:06 PM IST

سری نگر: سماج وادی پارٹی کے سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو طویل علالت کے بعد پیر کے روز صبح 8:16 بجے انتقال کرگئے۔ ملائم سنگھ یادو کو 22 اگست کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، پھر یکم اکتوبر کی رات انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ میدانتا کے ڈاکٹروں کا پینل سمیت کئی ڈاکٹرس ملائم سنگھ یادو کا علاج کر رہے تھے۔ بالآخر آج صبح 8:16 بجے پر وہ انتقال کر گئے۔ Pay Tribute To Mulayam Singh Yadav

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملائم سنگھ یادو کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی موت بھارتی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہیں میں دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ خدا ان کی روح کو سکون دے اور لواحقین کو ہمت دے۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' وہ عوامی لیڈر تھے، انہوں نے اپنی تمام زندگی غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی۔ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے تھے اور تمام مذاہب کے لیے جدجہد کرتے تھے۔ بھارت میں کوئی ایسا شخص نہیں جو آج غمگین نہ ہو۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمر عبداللہ نے ملائم سنگھ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میں اپنے والد اور تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر اکھلیش یادو اور ان کے جملہ اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’نیتا جی ایک عظیم الشان شخصیت کے مالک تھے جن کے اترپردیش اور پورے ملک کے لئے کی جانی والی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا‘۔ سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفائی گاؤں میں ایک کسان خاندان میں اپنی آنکھیں کھولیں۔ ان کے والد کا نام سوگھر سنگھ یادو اور ماں کا نام مورتی دیوی ہے۔ وہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں رتن سنگھ یادو سے چھوٹے تھے۔'

انہوں نے اپنے سفر کا آغاز ریسلنگ سے کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ملائم سنگھ یادو انٹر کالج میں کچھ عرصے تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیا۔ ملائم سنگھ یادو سنہ 1967 میں پہلی بار اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ سنہ 1977 میں پہلی بار اتر پردیش کی جنتا پارٹی حکومت میں وزیر مملکت بنے۔ ملائم، جو چرن سنگھ کے قریبی تھے سنہ 1980 میں لوک دل کے صدر بنے اور 1982 میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1989 میں جنتا دل کی جیت کے بعد پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 1992 میں انہوں نے سماج وادی پارٹی بنائی اور 1993 میں دوسری بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 2003 میں وہ تیسری بار یوپی کے سی ایم بنے۔ سنہ 2004 میں انہوں نے گنور اسمبلی سیٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اپنے سیاسی کیریئر میں ملائم سنگھ یادو دس بار رکن اسمبلی اور سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1982 سے 87 تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ ملائم سنگھ سنہ 1996 سے 1998 تک مرکزی حکومت میں وزیر دفاع رہے۔ انہوں نے پہلی بار سنہ 1996 میں مین پوری لوک سبھا سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد وہ مسلسل جیتتے رہے۔ سنہ 2019 میں وہ آخری بار مین پوری سیٹ سے کامیاب ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details