سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں سیری کلچر (خام ریشم تیار کرنے کی صنعت) پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریشم کی صنعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی ستائش کے ساتھ ساتھ ریشم کی صنعت سے متعلق ایک کتاب کی رسم رہنمائی بھی کی گئی۔ LG inaugurates Workshop on Sericulture in Kashmir
جموں و کشمیر میں ریشم کی زراعت ’’سلک سماگرا اور اس سے آگے‘‘ کے عنوان سے انعقاد کیے گئے ورکشاپ کے دوران تقریر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھا کہ ’’یہ ورکشاپ یو ٹی میں ریشم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو اس صنعت میں جدید ترین سائنسی دریافت، ٹیکنالوجی اور سرکاری اسکیموں کی آگاہی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ایک موثر ٹول کے طور پر کام کرے گا۔‘‘Workshop on Sericulture in Kashmir