جموں و کشمیر کی سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے اور عوام کو سہولت پہنچانے کے مقصد کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے جموں و کشمیر کی سڑکوں کی مرمت کے لیے میکڈامائزیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڑکوں کی خراب حالت اور اس سے منسلک مسائل سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے میکڈامائزیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کی سڑکوں کو سو فیصد تاکول بچھانے کی منظور دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں محکمہ خزانہ کے کمشنر، پی ڈبلیو، آر اینڈ بی کے پرنسپل سکریٹری، سکریٹری (پلاننگ) اور محکمہ دیہی ترقی کے سکریٹری شامل ہیں۔