اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی' - Water Sports Academy

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں جموں و کشمیر میں ایک واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم کی جائے گی جس کی بدولت یہاں کے کھلاڑی اولمپک کھیلوں میں شرکت کر سکیں گے۔

'جموں و کشمیر میں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی'
'جموں و کشمیر میں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی'

By

Published : Apr 10, 2021, 9:18 PM IST

شہرہ آفاق ڈل جھیل میں 'کھیلو انڈیا' کے تحت منعقدہ واٹر سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے دوران منوج سنہا نے کہا: 'ہمارے ہاں واٹر سپورٹس کا جو انفراسٹرکچر ہے وہ ملک میں سب سے بہترین ہے۔ میں نے کھیلوں کے وزیر (کرن رجیجو) سے گزارش کی ہے کہ یہاں ایک واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم کی جائے تاکہ ہم کھلاڑیوں کو اولمپکس کے لئے تیار کر سکیں'۔

'جموں و کشمیر میں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی'

ان کا مزید کہنا تھا: 'کھیلوں کے وزیر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی اور یہاں سے بھی کھلاڑی اولمپکس میں جموں و کشمیر اور ملک کی نمائندگی کریں گے'۔

دریں اثنا تقریب میں موجود کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم مستقبل قریب میں جموں و کشمیر کے بچوں کو بھی اولمپکس میں شرکت کے لئے بھیج سکیں گے۔ انہوں نے کہا: 'واٹر سپورٹس بہت اہم ہوتا ہے، اس میں بہت میڈلز ہوتے ہیں۔ بھارت کا واٹر سپورٹس میں ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہے لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ یہاں سے ہم واٹر سپورٹس کے کھلاڑیوں کو اولمپکس میں بھیج سکیں'۔

'جموں و کشمیر میں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی'

قبل ازیں کرن رجیجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'آنے والے دنوں میں ہم یہاں بڑے پیمانے پر کھیل سرگرمیاں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کھیل انفراسٹرکچر کے معاملے میں ملک میں جموں و کشمیر کی سب سے زیادہ مدد کی گئی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مودی کشمیر کے بارے میں کتنا سوچتے ہیں'۔

'جموں و کشمیر میں واٹر سپورٹس اکیڈمی قائم ہوگی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details