الائنس کے چیئرمین محمد یاسین خان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ٹرانسپورٹرس ایک سماج کی رگ حیات ہوتے ہیں اور کسی بھی مہذب معاشرے میں ان کے رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘‘
بیان میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹروں کو گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران بے تحاشا نقصان سے دوچار ہونا پڑا جس کی طرف سرکار کو متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔