اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rashid Hafiz masterpiece ‘Meri Jaan’: کشمیری گلوکار رشید حافظ کی آواز نے مچائی یوٹیوب پر دھوم - رشید حافظ کی آوز نے مچائی یوٹیوب پر دھوم

کشمیر کے معروف گلوکار عبد الرشید حافظ اور آسیس کور کی آواز، متھون کے میوزک کمپوزیشن میں تیار ’’میری جان‘‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہے۔ کشمیری اور ہندی انضمام کو صارفین کافی پسند کر رہے ہیں لیکن کئی حلقے رشید حافظ کو ہدف تنقید بھی بنارہے ہیں ۔ انکے مطابق حافظ جیسے آرٹسٹ کو صوفیانہ موسیقی کی روایات کو ملحوظ نظر رکھنا چاہئے تھا۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 4:11 PM IST

Updated : Oct 18, 2023, 5:09 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):معروف کشمیری صوفی گلوکار عبد الرشید حافظ نے انٹرنیٹ پر اس وقت چھوم مچا دی جب ان کا بالی ووڈ کے مشہور سلیم سلیمان اور متھون کے ساتھ پہلا گانا گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز ہوا۔ ’’میری جان‘‘ جسے میوزک ڈائریکٹرز متھون اور عبدالرشید حافظ نے کمپوز کیا ہے اور ہندی اور کشمیری میں گایا گیا ہے۔ راتاں لمبیاں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی آسیس کور کی مدھر آواز نے بھی اس گانے کو نکھارا ہے۔

a

گانے میں، حافظ کو ان کی مقبول صوفی دھنوں میں سے ایک ’’یا تُلہِ خنجر تہء مارے، نَتہء سانہِ شبا روزے‘‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ گانے میں کشمیری حصے میں متھون سمیت عملہ کا رشید حافظ کی آواز اور دھنوں کے نشیب و فراز کے ساتھ تال میل اس گانے کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ میوزک ڈائریکٹر کی جوڑی، جو اپنے میوزیکل ٹرپ ’’بھومی‘‘ میں لوک سنگیت اور جدید موسیقی کو ملانے کے لیے مشہور ہے، نے اس سیزن میں متھون کی موسیقی اور حافظ کے صوفی گانے کی جگل بندی کا انتخاب کیا ہے۔

سلیم - سلیمان نے یوٹیوب پر گانے کے ٹریلر کو ان کی ’’دلکش دھنوں میں سے ایک‘‘ قرار دیا ہے۔ سلیم مرچنٹ نے انسٹاگرام پر کہا، ’’متعارف کر رہے ہیں بھومی 2023 کا چوتھا گانا ’میری جان‘، یہ بہت خاص ہے کیونکہ یہ ایک ہندی -کشمیری گانا ہے جس کے ہندی حصے کو آسیس کور نے گایا ہے اور رشید صاحب نے ایک خوبصورت کشمیری کمپوزیشن کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندی حصہ اے ایم تراز صاحب کا کلام ہے جبکہ کشمیری حصہ عبد الاحد ناظم جی نے تحریر کیا ہے۔‘‘

میوزک ڈائریکٹر سلیم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گانے میں کشمیری ٹچ نے اسے مزید یادگار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ گانا میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ مجھے کشمیر کی وادیوں میں لے جاتا ہے۔ اس گانے کے بول بھی بہت عمدہ ہیں اور اسے اسیس کور اور عبدالرشید حافظ صاحب نے بہترین انداز میں گایا ہے۔‘‘ کشمیری اور بالی ووڈ کے اس نئے اشتراک کو دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ یوٹیوب پر صرف 21 گھنٹوں میں 2,21,974 سے زیادہ لوگ اس گانے کو دیکھ چکے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:Kashmiri Singer Abdul Rashid Hafiz کشمیری گلوکار رشید حفیظ صحح سلامت، انتقال کی خبریں بے بنیاد، اہل خامہ

ملک عنیف، ایک صارف نے یوٹیوب پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’عبدالرشید حافظ صاحب کو خراج تحسین، اس شاہکار سے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ سارا دن میں یہی سنتا رہا۔ واقعتاً پہلی مرتبہ میں ایسی شاہکار سے گوش گزار ہوا۔ واہ! روح تازہ ہوئی، پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ جنہوں نے اس شاہکار کو بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔‘‘ ایک اور صارف سید رئیس نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’لوگ اب کہنہ مشق گلوکار عبدالرشید حافظ کو مزید سنیں گے۔ لیجنڈ انہیں پہلے ہی اس دن سے سنتے آ رہے ہیں جب سے انہوں نے کشمیری صوفی گانوں کو اپنی آواز سے ایک نئی جہت عطا کی۔‘‘

کئی صارفین نے تاہم رشید حافظ کی اس کاوش کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انکے مطابق رشید حافظ صوفیانہ موسیقی میں ایک قابل احترام نام ہے جن کے گانے عقیدت کے عنصر کے ساتھ سنے جاتے ہیں لیکن جس انداز سے انہون نے اس گانے میں خود کو پیش کیا ہے وہ انکی صوفیانہ شخصیت کے ساتھ میل نہیں کھاتی۔ ایک صارف نے فیس بک پر لکھا کہ رشید ھافظ کو بطور اارٹسٹ آزادی ہے کہ وہ کیا گائیں اور کس اسٹیج پر گائیں لیکن اگر وہ اس گانے کی آڑ میں کشمیری تہزیب و ثقافت کو ملیامیٹ کرنے اور اس پر دوروں کا رنگ چڑھانے کیلئے استعمال ہوئے ہیں تو یہ ایک بدقسمتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا، رشید حافظ، خدا حافظ۔

Last Updated : Oct 18, 2023, 5:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details