جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں صف اول کے کووڈ واریئر کورونا کے شکار ہوگئے ہیں-
وادی کے معروف پلمونولوجسٹ کووڈ کے شکار - JAMMU AND KASHMIR
مذکورہ ڈاکٹر کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی صف میں سب سے اول درجے میں سرگرم عمل ہیں۔ پیر کی سہ پہر کو ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو بعد میں رات دیر گئے مثبت پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے معروف پلمونولوجسٹ اور سرینگر میں کووڈ 19کے لئے مختص ایک اسپتال کے سربراہ کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔
خیال رہے مذکورہ ڈاکٹر کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی صف میں سب سے اول درجے میں سرگرم عمل ہیں۔ پیر کی سہ پہر کو ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو بعد میں رات دیر گئے مثبت پایا گیا۔
خیال رہے وادی میں اب تک متعدد ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ تاہم معروف پلمونولوجسٹ کے رپورٹ مثبت آنے سے ڈاکٹروں کی صف میں کہیں نہ کہیں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے-
ادھر وادی میں پہلے ہی کووڈ 19 سے متاثرہ کیسز کی تعداد 2600 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک وادی کے 27 اور جموں صوبہ کے چار افراد سمیت 31 افراد ہلاک ہو گئے ہے۔