اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cleanliness Drive in Dal ڈل جھیل کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں ایل سی ایم اے کی خصوصی صفائی مہم

لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور ایک غیر سرکاری ادارے کے رضاکاروں نے موتی محلہ میں ایک خصوصی صفائی مہم چلائی ہے۔

Lcma-starts-special-cleanliness-drive-in-shiya-areas-around-dal-lake
Etv Bharat ڈل جھیل کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں ایل سی ایم اے کی خصوصی صفائی مہم

By

Published : Jul 24, 2023, 6:26 PM IST

ڈل جھیل کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں ایل سی ایم اے کی خصوصی صفائی مہم

سرینگر: محرم الحرم کے پیش نظر لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک غیر سرکاری ادارے کے باہمی اشتراک سے ڈل جھیل کے شعیہ آبادی والے علاقوں میں خصوصی صفائی مہم چلا رہی ہے۔اسی کڑی کے تحت جھیل ڈل کے اندرونی علاقے موتی محلہ میں پیر کے روز ایل سی ایم اے نے صفائی مہم چلائی جس ميں مزکورہ علاقے کی سڑکوں اور نالوں کو صاف کیا گیا۔

ایسے میں ایل سی ایم اے کے اہلکاروں اور غیر سرکاری ادارے کے رضاکاروں نے موتی محلہ کے ان راستوں کی صفائی کا کام انجام دیا جہاں سے شیعہ برادری کے ماتمی جلوسوں کا گزر ہوتا ہے۔تاکہ مزکورہ علاقے میں ماحول کو صاف وپاک رکھنے کے علاوہ حفظان صحت کو بھی یقینی بنایا جا سکے اور اعزاز داروں کو بھی کسی قسم کی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس کے علاوہ لیک اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی ٹیم نے موتی محلہ موجود نالوں کی صفائی عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ ایل سی ایم اے کی جانب سے ڈل جھیل کے گردونواح میں شعیہ آبادی والے علاقوں میں ایل سی ایم اے کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر خاص صفائی مہم چلائی جارہی ہے اور سلسلہ رواں ماہ کی 20 تاریخ سے شروع ہوکر 10 روز تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:Cleanness Drive by Tourists in Dal Lake: آندھرا پردیش کے سیاح ڈل جھیل کی صفائی میں شامل

واضح رہے لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جھیل ڈل اور اس کے آس پاس میں"اتھواس" نام سے گزشتہ برس شروع کی گئی صفائی مہم بھی جاری ہے۔ اس مہم کا آغاز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آپریل 2022 میں کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details