اردو

urdu

ETV Bharat / state

LCMA Seals Commercial Structure: غیر قانونی طور تعمیر تجارتی مرکز سربمہر

ایل سی ایم اے، محکمہ مال اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرینگر کے نوپورہ علاقے میں غیر قانونی طور تعمیر کئے جا رہے ایک تجارتی مرکز کو سربمہر کر دیا۔LCMA Seals Commercial Structure in Srinagar

غیر قانونی طور تعمیر تجارتی مرکز سربمہر
غیر قانونی طور تعمیر تجارتی مرکز سربمہر

By

Published : Aug 30, 2022, 11:04 AM IST

سرینگر: لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے نوپورہ، سرینگر میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زیر تعمیر دکان کو سر بمہر کر دیا۔ LCMA Seals Commercial Structure in Srinagarعہدیداروں کے مطابق دکان غیر قانونی طور اجازت نامہ حاصل کئے بغیر ہی تعمیر کیا جا رہا تھا۔ ایل سی ایم اے کی خلاف ورزی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے دکان کو سر بمہر کر دیا وہیں دکان مالک کے خلاف بھی کیس درج کیا۔ اس کارروائی کے دوران انفورسمنٹ افسران کے علاوہ نائب تحصیلدار اور پولیس اسٹیشن خانیار کی ایک ٹیم بھی موجود تھی۔

غیر قانونی طور تعمیر تجارتی مرکز سربمہر

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے وہیں اپنے حدود میں نہ صرف بغیر اجازت سے تعمیر شدہ ڈھانچوں کو مہندم کیا جا رہا ہے بلکہ کمرشل تعمیرات اور دکانوں وغیرہ کو بھی سربمہر کرکے کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔LCMA action against Illegal Construction

ایل سی ایم اے کے عہدیداران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے گریز کریں۔ جہاں پہلے ہی متعلقہ محکمہ کی جانب سے تعمیرات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details