اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Demolition Drive: سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم

سرینگر کے پائین شہر سمیت مضافاتی علاقوں بشمول ڈل جھیل کے گرد و نواحی علاقوں میں لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) کی جانب سے انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم
سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 4:23 PM IST

سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم

سرینگر (جموں کشمیر) :لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) گزشتہ چند ہفتوں سے انہدامی کارروائی کو جاری رکھے ہوئے ہے، ایسے میں اتھارٹی کی جانب سے ہاروَن، گنڈ تیل بل، اِشبر، بابہ ڈیمب، باغ روپ سنگھ رعناوای، بیگ محلہ سعدہ کدل اور ڈلگیٹ علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے کئی کنکریٹ ڈھانچوں سمیت شیڈ وغیرہ بھی منہدم کیے گئے۔

ایل سی ایم نے پائین شہر سمیت سرینگر کے مضافاتی علاقوں میں انہدامی کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جو، ان کے مطابق، غیر مجاز تھے۔ ان علاقوں میں کنکریٹ بلاک، ایک منزلہ، دو منزلہ عمارتیں، ٹین کے شیڈ اور کئی دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی منہدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ نگین علاقے میں غیر قانونی طریقے سے بنایا گیا ایک دکان بھی منہدم کیا گیا۔

اس دوران انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی کے دوران کئی علاقوں میں عوام کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایل سی ایم اے کے دائرہ اختیار یعنی گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت نامہ کے کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:LCMA Drive In Srinagar غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی چند ہفتوں سے جاری

قابل ذکر ہے کہ کئی عناصر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت نامہ کے ایسی جگہوں پر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کی طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی حکومتی اداروں نے تعمیرات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایل سی ایم اے کی جانب سے ڈل جھیل اور نگین کے گرد و نواحی علاقوں بشمول چند پورہ ہارون، ڈلگیٹ، نشاط اور ڈبلیو ایف آر وغیرہ میں انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی جس دوران کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details