سرینگر:لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی انہدامی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس کئی علاقوں میں اُن ڈھانچوں کو مسمار کیا جو کہ غیر قانونی اور بنا کسی اجازت نامے کے تعمیر کیے گئے تھے۔ LCMA Demolition Drive in Srinagar
LCMA Demolition Drive نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے کنکریٹ ڈھانچے منہدم کیے ہیں۔ LCMA Demolition Drive in Srinagar
انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:LCMA Demolition Drive ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔