سرینگر:لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) نے انہدامی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سرینگر کے کئی علاقوں میں ایک خاص کارروائی انجام دے کر اُن ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا جو کہ غیر قانونی طور اور بنا کسی اجازت نامے کے تعمیر کیے گئے تھے یا تعمیر کے مراحل سے گزر رہے تھے۔ LCMA Demolished several Structures in Srinagar
ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں سرینگر کی سدو کالونی اِشبر، نشاط، شاداد باغ حبک، چند پورہ ہارون، لال بازار، سعدہ کدل اور لہسہ گلی ڈلگیٹ میں کئی کنکریٹ تعمیری ڈھانچے منہدم کیے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ کئی ٹین کے شیڈ اور دیگر غیر مجاز تعمیرات پر بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی۔ انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ Drive against unauthorized construction in Srinagar