سرینگر:لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے ہفتے کے روز بلڈنگ پرمیشن اتھارٹی یعنی بی پی اے کی 126ویں میٹنگ وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ کی صدارت میں منعقد کی۔LCMA 126th BPA Meeting
LCMA 126th BPA Meeting ایل سی ایم اے نے 126ویں بی پی اے میٹنگ منعقد کی - بلڈنگ پرمیشن اتھارٹی میٹنگ سرینگر
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے بلڈنگ پرمیشن اتھارٹی کی 126ویں میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں کئی کیسز زیر بحث لائے گئے جن میں سے چند کیسز کو منظوری دی گئی اور کچھ کیسز کو موخر کیا گیا LCMA 126th BPA Meeting
بی پی اے کے اس اجلاس میں چیف انجنئیر ٹاؤن پلانر،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی، سیکرٹری ایل سی ایم اے ،ایگزیکٹو انجینئر یو ای ای ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس دوران کئی کیسز زیر بحث لائے گئے جن میں سے چند کیسز کو منظوری دی گئی اور کچھ کیسز کو موخر کیا گیا۔
ادھر لیک اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی انہدامی کارروائی کے دوران جھیل ڈل کے گردونواح میں کئی غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم کیے ۔ایسے میں انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں سرینگر کے بگوان پورہ لال بازار، فرینڈز کالونی شالیمار اور بوٹینیکل گارڈن کے علاقے میں کئی غیر قانونی طور پر ترمیر کیے گئے تعمیرات مسمار کیے جبکہ ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ بغیر اجازت سے بنائے گئے دکان بھی منہدم کیا۔LCMA Demolition Drive
مزید پڑھیں:LCMA Demolition Drive انہدامی کارروائی میں کئی تعمیری ڈھانچے مسمار
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔