اردو

urdu

ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive In Srinagar سرینگر میں ایل سی ایم اے محکمے کی انہدامی کارروائی جاری

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے پیر کے روز ڈل جھیل کے متصل ڈبلیو آف آر سمیت برین، لام، ڈار محلہ نگین، این آئی ٹی پر کئی ناجائز کنکریٹ اور عارضی ڈھانچوں کو منہدم کیا ہے۔

lcma-continues-drive-against-illegal-constructions-in-srinagar
Etv Bharatسرینگر میں ایل سی ایم اے محکمے کی انہدامی کارروائی جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 9:12 PM IST

سرینگر میں ایل سی ایم اے محکمے کی انہدامی کارروائی جاری

سرینگر:لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) گزشتہ چند ہفتوں سے اپنی انہدامی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے اپر برین، لام، ڈار محلہ نگین، این آئی ٹی اور ڈبلیو ایف میں غیر قانونی تعمیر کیے گیے کئی کنکریٹ ڈھانچے منہدم کیے ہیں۔
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے پیر کے روز ڈل جھیل کے متصل ڈبلیو آف آر سمیت برین، لام، ڈار محلہ نگین، این آئی ٹی علاقہ میں ناجائز تعمیر کیے گئے کئی کنکریٹ اور عارضی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔اس کے علاوہ ڈل جھیل کے گردو نواح میں زمین پر ناجائز قبضہ بھی ہٹایا گیا۔


ایل سی ایم نے مذکورہ علاقوں میں انہدام کارروائی عمل میں لاکر ان تعمیرات کو منہدم کیا جو کہ غیر مجاز تھے۔ ان علاقوں میں کنکریٹ بلاک، ایک منزلہ، دو منزلہ عمارتیں، ٹین کے شیڈ اور کئی دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی منہدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ نگین علاقے میں غیر قانونی طریقے سے بنایا گیا ایک دکان بھی منہدم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:LCMA Demolition Drive In Srinagar کہن کھن ڈلگیٹ میں ایل سی ایم کی انہدامی کارروائی


اس دوران انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایل سی ایم اے کے دائرہ اختیار گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details