سرینگر:لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی انہدامی کارروائی کے دوران اپنے حدود میں ان تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے تھے۔ Demolition Drive In Srinagar
منگل کے روز ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے زری محلہ لال بازار،نگین،چیک صدربل،سعدہ کدل اور آبی کارپورہ ڈل علاقے میں کارروائی عمل میں لاکر کئی تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ان ڈھانچوں میں ایک منزلہ ، دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ پلنتھ اور دیگر تعبیرات بھی شامل ہیں۔ادھر انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
LCMA Demolition Drive In Srinagar: سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار - سرینگر مین انہدامی کارروائی
لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز زری محلہ لال بازار،نگین ، چیک صدربل، سعدہ کدل اور آبی کارپورہ ڈل علاقے میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ اس دوران انفورسمنٹ ونگ نے کئی ڈھانچے مسمار کیے ہیں۔LCMA Demolition Drive In Srinagar
سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار
مزید پڑھیں:
واضح رہے کئی افراد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت نامے یا قانونی جواز کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں متعلقہ محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔