اردو

urdu

ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive انہدامی کارروائی میں کئی تعمیری ڈھانچے مسمار

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے کنکریٹ ڈھانچے منہدم کیے ہیں۔ LCMA Demolition Drive in Srinagar

lcma-conducts-demolishing-drive-in-dal-lake-areas
انہدامی کارروائی میں کئی تعمیری ڈھانچے مسمار

By

Published : Dec 5, 2022, 9:01 PM IST

Updated : Dec 5, 2022, 10:36 PM IST

سرینگر:لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی انہدامی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے پیر کو نگین جھیل اور ڈل جھیل کے آس پاس کئی علاقوں میں اُن ڈھانچوں کو مسمار کیا جو کہ غیر قانونی اور بنا کسی اجازت نامے کے تعمیر کیے گئے تھے۔LCMA Demolition Drive in Srinagar

ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں سرینگر کے لشکری محلہ فردوس کالونی ، چند پورہ ہارون،بٹہ پورہ، اشبر نشاط اور سعدہ کدل میں کئی کنکریٹ تعمیری ڈھانچے منہدم کیے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ کئی ٹین کے شیڈ اور دیگر غیر مجاز تعمیرات پر بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی۔ انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہدامی کارروائی میں کئی تعمیری ڈھانچے مسمار

مزید پڑھیں:Dal Lake Navigation Channel ڈل جھیل میں نیوی گیشن چینلز کی بحالی کا کام شروع

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

Last Updated : Dec 5, 2022, 10:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details