اس موقع پر لوگوں نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے لئے دعا مغفرت کی ہے۔
بابر قادری کی نماز جنازہ ادا نماز جنازہ کے بعد بابر قادی کو ان کے آبائی علاقہ ٹنگمرگ لے جایا گیا۔
بابر قادری کو پائین شہر کے حول علاقے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے جمعرات کی شام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حول میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے بابر قادری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ اگرچہ زخمی قادری، جنہیں ایک سے زیادہ گولیاں لگی تھیں، کو فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تاہم انہیں وہاں مردہ قرار دیا۔
واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے حول کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
بتادیں کہ پیشے سے وکیل بابر قادری ٹی وی چینلوں پر کشمیر کے حالات پر ہونے والے مباحثوں میں شرکت کرتے تھے۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرم تھے۔