لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی گرین بیلٹ میں بنائے جارہے غیر مجاز تعمیراتی ڈھانچوں کی انہدامی کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ نے لشکری محلہ، ڈوبی محکہ،برزہامہ،وانگت ،تیل بل ،نشاط اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ان ڈھانچوں کو مسمار کیا جو کہ لاک ڈؤان اور کووڈ 19کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کیے گئے تھے۔
سرینگر: لاوڈا کی انہدامی کارروائیاں جاری، کئی ڈھانچے کئے مسمار وہیں کورونا لاک ڈؤان کی آڑ میں گرین بیلٹ میں بنائے جارہے غیر قانونی تجاوزات کو لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منہدم کیا۔
لاوڈا نے اپنے حد اختیار میں غیر قانونی طور بنائے جارہی ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ کئی ٹین کے شیڈ بھی مسمار کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی جگہوں پر لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی وی سی ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئے ۔وہیں انہوں کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔اس ضمن می وی سی لاواڈا نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مستقل جاری رہیں گی۔
واضح رہے کئی عناصر کورونا لاک ڈؤان کا ناجائز فائدہ اٹھاکر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی اجازت کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلق محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔