اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر: واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو انہدامی مہم کے دوران مزاحمت کا سامنا - etv bharat

اس سلسلے میں ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار اور جھیل میں رہنے والے لوگوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مجاز اتھارٹی سے مناسب عمارت کی اجازت حاصل کیے بغیرغیرقانونی تعمیرات / تجاوزات نہ کریں۔

واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو انہدامی مہم کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا
واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو انہدامی مہم کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا

By

Published : Jan 19, 2021, 10:00 PM IST

انفورسمنٹ آفیسر شوکت حسین کاوا کی نگرانی میں لیکس اینڈ واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے ناوپورہ، باغِ روپ سنگھ مسکین باغ، چاند پورہ ہارون اور صدربل کے ان علاقوں میں انہدامی مہم چلائی جو ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو انہدامی مہم کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا

انہدامی مہم کے دوران، ایک تہہ خانہ، ایک دکان، ایک منزلہ مکان، دوسری منزلہ مکان، تین منزلہ مکان، ایک شو روم اور ایک لکڑی کا ٹرس شامل ہے۔

واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو انہدامی مہم کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا

انہدامی مہم کے دوران ناوپورہ اور باغ-روپ-سنگھ مسکین باغ کے علاقے میں جمع ہجوم کی طرف سے زبردست مزاحمت کی گئی جس نے انہدامی اسکواڈ کے ممبروں پر حملہ کیا جس میں مہراج الدین نامی ملازم زخمی ہوا۔

واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو انہدامی مہم کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا

اس سلسلے میں ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار اور جھیل میں رہنے والے لوگوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مجاز اتھارٹی سے مناسب عمارت کی اجازت حاصل کیے بغیر کسی بھی طرح کی غیرقانونی تعمیر نہ کریں۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انفورسمنٹ ونگ ممنوعہ علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات / تجاوزات کے خلاف آئندہ بھی مسمار کرنے کی مہم کو جاری رکھے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details