لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ نے شہداد باغ اور حبک کے علاقے میں انہدامی کارروائی انجام دی جس دوران متعدد غیر قانونی املاک کو منہدم کیا گیا۔
انہدامی مہم کے دوران تین ایک منزلہ مکان، دو، دو منزلہ مکان اور ایک بلاک کو مسمار کیا گیا۔ انتطامیہ نے بتایا یہ تعمیرات غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے۔