اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوکت انصاری کی تصنیف کردہ کتاب کی رونمائی - قلم کار شوکت انصاری

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری میں وادی کے معروف قلم کار شوکت انصاری کی کتاب 'اچھر موٹھ' اور'جکر کھانٹی' کی رونمائی عمل میں آئی۔

Launch of Shaukat Ansari's book
شوکت انصاری کی تصنیف کردہ کتاب کی رونمائی

By

Published : Dec 11, 2020, 6:32 PM IST

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری میں وادی کے معروف ادیب، شاعر، قلم کار شوکت انصاری کی دو کتاب 'اچھر موٹھ' اور 'جِکر کھانٹی' کی رونمائی کی گئی۔ یہ تقریب کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری اور کلچرل اکیڈیمی کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔

شوکت انصاری کی تصنیف کردہ کتاب کی رونمائی

تقریب کی صدارت پروفیسر گلشن مجید نے کی۔ پروفیسر شفیع شوق بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں موجود رہے۔ جبکہ پپروفیسر مجروح رشید، پروفیسر محفوظہ جان اور صاحبِ کتاب شوکت انصاری بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:کشمیری طلبا کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں تو جامعہ ملیہ کے آن لائن امتحانات میں شرکت کیسے ممکن؟

شعبہ کشمیری کی سربراہ ڈاکٹر محفوظہ جان نے مہمانوں اور سکالروں کا پرتپاک استقبال کیا۔'اچھر موٹھ' کتاب پر معروف قلم کار نثار گلزار جبکہ 'جگر کھانٹ' کتاب پر ڈاکٹر شفقت الطاف نے مقالے پیش کئے۔جن پر بعد میں سیر حاصل بحث ہوئی۔تقریب میں اسکالروں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details